حیدرآباد۔ 21۔مئی (اعتماد نیوز) نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں عالمی
سطح کے قائدین کی شرکت متوقع ہے۔ جسکے مطابق پاکسان کے وزیر اعظم نواز
شریف سمیت SAARC ممالک کے سربراہان کی شرکت کا مکان ہے۔ کل نریندر مودی نے
انہیں این ڈی اے محاذ اور بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے صدر کے بنائے
جانے کے بعد صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے ملاقات کی۔ اور پڑوسی ممالک کے
سربراہان کو انکی تقریب حلف
برداری میں شرکت کی دعوت دینے کی خواہش ظاہر
کی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خارجہ نے اسکی تیاری میں مصروف ہے۔ SAARC میں
جملہ 7ممالک ہیں۔ ہندوستان ‘ پاکستان ‘ سری لنکا ‘ مالدیو‘ بھوٹان ‘ نیپال ‘
اور بنگل دیش ان ممالک میں شامل ہیں۔ جموں کشمیر کے وزیر اعلیعمر عبد اللہ
نے پاکسان کے صدر نواز شریف کو دعوت دینے کے منصوبہ کا خیر مقدم کیا اور
کہا کہ مودی کا یہ قدم دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرتا ہے۔